ٹنڈولکر اور شین وارن کے درمیان نمائشی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ کل ہوگا

ٹنڈولکر اور شین وارن کے درمیان نمائشی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک( نیٹ نیوز) لیجنڈری کرکٹرز سچن ٹنڈولکر اور شین وارن کے درمیان نمائشی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ کل نیو یارک میں کھیلا جائیگا۔ کرکٹ آل سٹارز سیریز 2015ء کے نام سے کھیلی جانے والی سیریز میں ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک میں سے وسیم اکرم اور برائن لارا سمیت درجنوں ریٹائرڈ کرکٹرز بھی ایکشن میں دکھائی دینگے۔
دیں گے۔ سچن ٹنڈولکر اپنی ٹیم بلاسٹر اور شین وارن واریرز کی قیادت کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان نمائشی ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ (کل) نیویارک میں کھیلا جائیگا، واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان نمائشی ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ 11 نومبر کو ہیوسٹن جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 نومبر کو لاس اینجلس میں کھیلا جائے گا۔