برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کی کیوی ٹیم کیخلاف گرفت مضبوط

برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کی کیوی ٹیم کیخلاف گرفت مضبوط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین(آن لائن) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ، ڈیوڈ وارنر اور پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کی شاندار سنچریاں ، وارنر 161، برنز 71،رنز بنا کر آؤٹ ہوئےآسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کینگروز پلیئرز نے درست ثابت کردیا اور اونپرز برنز اور ڈیوڈ وارنر نے ابتدائی وکٹ کی شراکت میں 161رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی ۔ برنز 71رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی بال پر وکٹ کیپر ویٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، اس کے بعد پاکستانی نژاد عثمان خواجہ بیٹنگ کیلئے آئے اور وارنر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور وارنر کے ساتھ مل کر 150رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کا مجموعی سکور 311تک پہنچا دیا وارنر1چھکے اور 19چوکوں کی مدد سے 163رنز بنا کر نیشم کی بال پر آؤٹ ہوئے۔ دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 389رنز بنا لئے عثمان خواجہ 102، کپتان سمتھ 41رنز بنا کر ناٹ آوٹ کریز پر موجود ہیں ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے نیشم اور ٹم ساؤتھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔