ٹیم کو تمام کھلاڑیوں کی محنت کی بدولت کامیابی ملی ، سابق کرکٹرز

ٹیم کو تمام کھلاڑیوں کی محنت کی بدولت کامیابی ملی ، سابق کرکٹرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم نے عمدہ پرفارمنس سے کامیابی اپنے نام کی جس کی تعریف کی جانی چاہئیے ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے کیا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نواز نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا کریڈٹ باؤلرز کو جاتا ہے جس طرح یاسر شاہ نے باؤلنگ کی و ہ کامیابی کی وجہ بن گئی اسی طرح اب مستقبل میں بھی کھلاڑیوں کو ایسا ہی کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے عامر سہیل نے کہا کہ یو اے ای میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف کامیابی بڑی خوش آئند ہے اور اس کے مستقبل میں اچھے نتائج مرتب ہوں گے اور کھلاڑیوں کو حوصلہ ملا ہے و ن ڈے سیریز میں بھی ایسی ہی عمدہ پرفارمنس دکھانے کی ضرورت ہے سکندر بخت اور عبدالقادر نے کہا کہ ٹیم کی کامیابی پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے اور اس تسلسل کو اب جاری رکھنے کی ضرورت ہے تمام کھلاڑیوں نے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے سرانجام دیا اور خاص طور پر باؤلرز نے بہت اچھی پرفارمنس دکھائی امید ہے کہ ون ڈے سیریز بھی پاکستان اپنے نام کرے گا ثقلین اور محسن حسن خان نے کہا کہ یہ جیت پاکستان کرکٹ ٹیم کی بڑی جیت ہے اور کپتان مصباح الحق کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے ۔