سروس ٹائرز پریمیئر رگبی لیگ دوبارہ شروع

سروس ٹائرز پریمیئر رگبی لیگ دوبارہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)سروس ٹائرز پریمیئر رگبی لیگ دوبارہ شروع ہوگئی۔ اسلام آباد رگبی کلب میں کھیلے گئے اہم 15 سائیڈ میچ میں اسلام آباد جنز نے ڈی ایچ اے وائڈ بیئرز کو 36-0 سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سروس ٹائرز پریمئر رگبی لیگ میں چار بہترین ٹیمیں شامل ہیں جن میں پاکستان آرمی، ڈی ایچ اے وائلڈ بیئرز، اسلام آباد جنز اور لاہور ہاکس رگبی کلب شامل ہیں۔چاروں ٹیمیں ہوم اینڈ اوے بنیادوں پر ایک دوسرے کے خلاف میچز کھیل رہی ہیں۔ اسلام آباد جنز اور لاہور ہاکس کے درمیان بہترین رگبی دیکھنے کو ملی اور تماشائیوں نے خوبصورت موسم سے بھی لطف اٹھایا۔
ہاف ٹائم پر سکور 5-0 تھا دوسرے ہاف میں اسلام آباد کے کھلاڑیوں نے ڈی ایچ اے کے خلاف تابڑ توڑ حملے کیے اور میچ بآسانی جیت لیا۔ اسلام آباد کی طرف سے بلال، ذیشان، ابراہیم، محمد علی، سعد عارف نے پنلٹی سکور کیں جبکہ وقاص نے چار ٹرائیز کنورٹ کیں۔