کامیابیوں کو نئی جدت کیساتھ پیش کرنا چاہئے، اداکار مصطفی قریشی

کامیابیوں کو نئی جدت کیساتھ پیش کرنا چاہئے، اداکار مصطفی قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی کو یکسر نظر انداز کرنے کی بجائے اس وقت کی کامیابیوں کو نئی جدت کیساتھ پیش کرنا چاہئے ہمیں ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار اسکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی۔ جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پذیرائی ملے گی، اب دور بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگئی اور ایسی فلمیں بنانا ہونگیں جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں ہمیں جدید ٹیکنالوجی کیساتھ ساتھ اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہوگا، اگر ہم اپنی ثقافت کو لیکر چلیں گے تو لوگ ضرور فلمیں دیکھنے سینماؤں کا رخ کریں گے۔

مزید :

کلچر -