ایسے کردار کی تلاش ہے جسے شائقین ہمیشہ یاد رکھیں، شیلا کمار

ایسے کردار کی تلاش ہے جسے شائقین ہمیشہ یاد رکھیں، شیلا کمار
 ایسے کردار کی تلاش ہے جسے شائقین ہمیشہ یاد رکھیں، شیلا کمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ شیلا کمار نے کہاہے کہ مجھے کسی ایسے کردار کی تلاش ہے جسے شائقین ہمیشہ یاد رکھیں اب تک میں نے مختلف قسم کے کردار ادا کئے ہیں اور ہر کردار میں ہی شائقین نے مجھے پسند کیا ہے میری کوشش ہے کہ میں اسی طرح مستقبل میں بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کروں اور شائقین کے دل جیتتی رہوں میں ہر اداکار کے ساتھ فن کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہوں اس طرح بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے میری منزل ابھی بہت دور ہے اور مجھے پتہ ہے کہ اس کے لئے مجھے بہت زیاد ہ محنت کی ضرورت ہے بے شمار فلموں میں اداکاری کی آفرز ہیں لیکن میں نے ہمیشہ سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کی ہیں او ر اسی طرح مستقبل میں بھی میری کوشش ہوگی کہ میں معیاری کام کو ہی ترجیح دوں او ر شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں اداکاری کا شوق جنون کی حدتک ہے اور میری خواہش ہے کہ میری ہر فلم پسند کی جائے۔

مزید :

کلچر -