کیریئر کے آغاز میں ہی شہرت ملنے کی خوشی ہے، ہمسانندنی

کیریئر کے آغاز میں ہی شہرت ملنے کی خوشی ہے، ہمسانندنی
 کیریئر کے آغاز میں ہی شہرت ملنے کی خوشی ہے، ہمسانندنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ ہمسا نندنی نے کہا ہے کہ ابھی میرے فلمی کیریئر کا آغاز ہی ہے لیکن اب تک میں نے جتنی فلموں میں کام کیا ہے شائقین نے اس کو بہت پسند کیا ہے جس کی بہت خوشی ہے اور اسی طرح میں مستقبل میں بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کروں گی میرے نزدیک سب سے زیادہ اہم شائقین کے دل جیتناہے میں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز تامل فلموں میں اداکاری سے کیا تھا اور اس کے بعد مجھے ہندی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوئیں جو میں نے قبول کرلی ہیں میں سلمان اور عامر کے ساتھ اداکاری کرنا چاہتی ہوں یہ دونوں میرے پسندیدہ اداکار ہیں اور امید ہے کہ شائقین مجھے جلد ان کے ساتھ فن کا مظاہرہ کرتے دیکھیں گے محنت پر یقین رکھتی ہوں اور اسی لئے آج یہ مقام حاصل کیا ہے۔

مزید :

کلچر -