شیل کے ایک نئے فیول اسٹیشن کا لاہو ر میں قومی شاہراہ پر افتتاح

شیل کے ایک نئے فیول اسٹیشن کا لاہو ر میں قومی شاہراہ پر افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) شیل پاکستان لمٹیڈ کے ایک اور نئے فیول اسٹیشن کا N5 قومی شاہراہ، لاہور پر افتتاح ہو گیا ہے۔ یہ مقام قومی شاہراہ پر لاہور سے باہر جانے والے مرکزی راستے پرملتان روڈپر واقع ہے۔اس فیول اسٹیشن کا باضابطہ افتتاح شیل کے گلوبل ریٹیل نیٹ ورک کے وائس پریزیڈنٹ سیزر رومیرونے کیا۔قومی شاہراہ پر واقع یہ فیول اسٹیشن اطراف میں موجو د صنعتی علاقے میں کام کرنے والوں کے علاوہ لاہور سے باہر ملک کے مختلف حصوں کے لیے طویل سفرپرروانہ ہونے والوں کو پیٹرول، ڈیزل کی فراہمی سمیت ایندھن سے متعلق مختلف ضروریات کو پورا کرے گا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیزر رومیرو نے کہا،’’اس فیول اسٹیشن کا افتتاح ہمارے اس ارادے کی تکمیل کی جانب ایک اور قدم ہے جس کے ذریعے ہم اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینا چاہتے ہیں اور ایسے مقامات پر فیول اسٹیشنوں کی تعمیر ہے جہاں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی رسائی ہو تاکہ پاکستان میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے علاوہ کسٹمرز کو معیاری ایندھن اور خدمات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔‘‘

مزید :

کامرس -