پاکستان اکنامک فورم کے انعقاد کا اعلان

پاکستان اکنامک فورم کے انعقاد کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ رٌ گزشتہ روز ایک لانچ ایونٹ کے موقع پر پاکستان بزنس کونسل(PBC) نے 19 نومبر کو کراچی میں پاکستان اکنامک فورم(PEF) کے تیسرے ایڈیشن کے انعقاد کا اعلان کیا۔ PEF ورلڈ اکنامک فورم(WEF) کی طرز پرمنایاجاتا ہے ۔ WEF ایونٹ کی طرح، PEF کے بھی پینل بنائے جاتے ہیں جو پاکستان کو درپیش سماجی و معاشی مسائل پر اپنی تجاویز پیش کرتے ہیں۔یہ پینلسٹ پاکستان کے اعلیٰ ترین دانشوروں پر مشتمل ہوتے ہیں جنہیں پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے بہترین تجاویز پیش کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔پینلز کی آزادی کے معملے پر PBC کے چیئرمین بشیر علی محمد(جو گل احمد کے بھی چیئرمین ہیں) نے بتایا کہ حالانکہ PEF ایونٹ کوپی بی سی PBC اسپانسر کرتا ہیں لیکن وہ پینل کے اراکین کی اہم سفارشات پراثرانداز نہیں ہوتا۔ پی بی سی کے وائس چیئرمین اور بینک الفلاح کے صدر عاطف اسلم باجوہ نے کہا کہ اس ایونٹ کیلئے منتخب پینل اراکین کے معیار پر کوئی شک نہیں جن میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے دو سابق گورنر، پاکستان کے ایک سابق وزیر خزانہ، سابق چیئرمین واپڈا، OGDCL کے سابق چیئرمین، صف اول کے بینکوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او)، بجلی اور تیل کی کمپنیز اور بڑے صنعتی یونٹس کے موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) شامل ہیں۔
یہ صحیح معنوں میں پاکستان کے دانشوروں اور صنعتی ماہرین کا بہترین مجموعہ ہے۔

مزید :

کامرس -