نئی تجارتی پالیسی میں تاخیر صنعتکاروں کے مفادکیخلاف ہے: افتخار بشیر

نئی تجارتی پالیسی میں تاخیر صنعتکاروں کے مفادکیخلاف ہے: افتخار بشیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیرسابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے وفاقی حکومت کے باربار اعلانات کے باوجود تجارتی پالیسی و نئی آٹو پالیسی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی تجارتی پالیسی کے اعلان میں تاخیر صنعتکاروں کے مفادات کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت کے حکام کے مطابق نئی تجارتی پالیسی کا اعلان رواں سال جولائی میں ہونا تھا لیکن تمام اسٹیک ہولڈرز کے متفق نہ ہونے کی وجہ سے بار بار تین سالہ تجارتی پالیسی کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی۔
فتخار بشیر نے کہا کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے نومبر کے پہلے ہفتے میں تجارتی پالیسی کے اعلان کی نوید سنائی تھی لیکن پہلا ہفتہ گذرنے کو ہے 3سالہ تجارتی پالیسی کے اعلان کا دور دور تک کوئی نام و نشان تک نہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئی تجارتی پالیسی کا اعلان جلد از جلد کیا جائے کیونکہ تاخیر سے ملکی ایکسپورٹ میں کمی واقع ہورہی ہے

مزید :

کامرس -