ایک روزہ تیزی کے بعد مندا‘انڈیکس68پوائنٹس گرگیا

ایک روزہ تیزی کے بعد مندا‘انڈیکس68پوائنٹس گرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 68.36 پوائنٹس کی کمی سے 34454.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کوکراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 68.36 پوائنٹس کی کمی سے 34454.59 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 58.94 پوائنٹس کی مندی سے 20571.52 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 16.27 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 138.53 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 87.61 پوائنٹس کی کمی سے 16334.95 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 0.78 پوائنٹس کے اضافہ سے 13486.12 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 378 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 150 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 204 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی رہی۔
اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 71.45 روپے کے اضافہ سے 1750 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح شیزان انٹرنیشنل کے حصص کے سودے بھی 35.70 روپے کی تیزی سے 749.70 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی باٹا (پاک) اور انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاک) کے حصص کی قیمت 65 روپے کی مندی سے 3000 روپے اور انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی قیمت بھی 36.61 روپے کی کمی سے 1133.06 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پاک الیکٹرون کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 52 لاکھ 55 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 80.30 روپے سے شروع ہو کر 76.96 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کے 1 کروڑ 77 لاکھ 96 ہزار حصص کے سودے 41 روپے سے شروع ہو کر 41.61 روپے فی حصص پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 20 کروڑ 1 لاکھ 49 ہزار 970 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 99 کروڑ 82 لاکھ 39 ہزار 846 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 73 کھرب 26 ارب 4 کروڑ 39 لاکھ 33 ہزار 388 روپے سے کم ہو کر 73 کھرب 18 ارب 38 کروڑ 93 لاکھ 59 ہزار 172 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 120 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 78 لاکھ 60 ہزار 300 حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید :

کامرس -