لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے چوتھے روزمندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر86 کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا13 - کمپنیوں کے حصص میں اضافہ17کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ56کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس32.24پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5667.24 پر بندہو ا۔مارکیٹ میں کل 4 لاکھ 23ہزار 900 حصص کا کاروبارہو ا ۔
جبکہ گزشتہ روز5 لاکھ37ہزار400حصص کا لین دین ہوا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں پیس پاکستان لمیٹڈ کے1 لاکھ5ہزارحصص ۔ دیوان سلمان فائبر لمیٹڈ 57ہزارحصص۔ جبکہ دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈکے31ہزار500حصص فروخت ہوئے۔گزشتہ روزسب سے زیادہ اضافہ اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت5.12 روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاک الیکٹران لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.32روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -