حکومت غریبو ں پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا رہی ہے،سعدیہ سہیل

حکومت غریبو ں پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا رہی ہے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا غریب طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا رہی ہے جس سے عام آدمی کا روح اور جسم کا رشتہ برقرار رکھنا دشوار ہو گیا ہے آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے جس نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے تحریک انصاف بالواسطہ ٹیکسوں اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کریگی۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار منزلہ فیکٹری کے زمین بوس ہونے سے ہلاکتیں حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔


متعلقہ ادارے اس سانحہ کے ذمہ دار ہیں اس سانحے کی انکوائری کروا کر حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں ۔