سانحہ سندرمتعلقہ محکموں کی غفلت کا نتیجہ ہے،عابد حسین صدیقی

سانحہ سندرمتعلقہ محکموں کی غفلت کا نتیجہ ہے،عابد حسین صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )کی حکومت عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں آئے روز ناخوشگوار واقعات سے ہلاکتیں معمول بن چکی ہیں پنجاب کے حکمران گڈگورننس کا ڈھنڈوراپیٹتے نہیں تھکتے جبکہ پنجاب کا ہر ادارہ کرپشن کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔ سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں فیکٹری کو زمین بوس ہونا متعلقہ محکموں کی غفلت کا نتیجہ ہے فیکٹری کی چار منزلوں کا زمین بوس ہونا بلڈنگ میں ناقص میٹریل کے استعمال کا شاخسانہ ہے متعلقہ محکموں کی غفلت کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران زرمبادلہ کے ذخائر قرضے لے کا بڑھا رہے ہیں معیشت کا حال ناگفتہ بہ ہے مصنوعی طریقے سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے سے نہ تو عوام کو فائدہ ہو گا اور نہ ہی ملک ترقی کرے گا۔