خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کے انتقال پراظہار تعزیت

خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کے انتقال پراظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے)پی ایم یو کے زیر نگرانی چلنے والے ضلع کچہری میں کمپیوٹر سروس سنٹر کی خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ دوران ڈیوٹی انتقال کر گئیں ،تفصیلات کے مطابق مرحومہ اے ڈی ایل آرنازش شوکت خون کی بیماری میں مبتلاء تھیں ،گزشتہ روز اپنے آفس میں دوران ڈیوٹی اچانک بے ہوش جانے پر انہیں میوہسپتال لے جایا گیا ،جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ، کمشنر لاہور عبداللہ سنبل، ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر )محمد عثمان،اسسٹنٹ کمشنرز،ریونیو افسران اور اہلکاروں کی کثیر تعداد نے خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کے انتقال پر گہرے رنج اوردکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے بلندی درجات کے لئے دعا کی ہے۔