تعلیمات بنویؐ پر مکمل طور پر عمل کر کے انسان ہر بیماری سے بچ سکتا ہے، محمد شاہد لالی

تعلیمات بنویؐ پر مکمل طور پر عمل کر کے انسان ہر بیماری سے بچ سکتا ہے، محمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) صفائی نصف ایمان ہے اور تعلیمات بنویؐ پر مکمل طور پر عمل کر کے انسان ہر طرف کی بیماری سے بچ سکتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم لوگوں میں صفائی اور اس کی اہمیت کو اپنے ممبر کو استعمال کرتے ہوئے اجاگر کریں ان خیلات کا اظہار ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف محمد شاہد لالی اورایڈیشنل سیکرٹری اوقاف چوہدری شفیق نے Nagleriaسے آگاہی کی مہم میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے علما سے خطاب کرتے ہوئے کیا یہ کانفرنس محکمہ ہیلتھ نے محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے توسط سے کمیٹی روم ایوان اوقاف میں منعقد کی گئی۔ مزید یہ کہ اس بیماری سے کیسے بچاؤ اور اس کی آگاہی کیلئے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ذوالفقار چوہدری اورڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے علماء اکرام کو آگاہ کرتے ہو کیا تاکہ وہ لوگوں میں اس کے متعلق شعور بیدار کریں۔اس موقع پر علماء اکرام و دیگر میں اشتہار بھی تقسیم کیا گے۔