بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والے 4مالکان کو جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا

بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والے 4مالکان کو جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ جہانگیراختر نے بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والے 4مالکان کو جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا سنا دی۔چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں لاہورکے مختلف علاقوں میں بغیرلائسنس میڈیکل سٹور چلانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چار میڈیکل سٹورز کے مالکان نے ڈرگ کورٹ پیش ہو کر عدالت سے معافی مانگی۔عدالت نے مالکان کو وارننگ دیتے ہوئے ان کو جرمانے اور تابرخاست عدالت قید کی سزا سنا ئی۔ عدالت نے بی ایس ہومیوپیتھک لوہاری کو 20ہزار، عزیز سن میڈیکو ماڈل ٹاؤن کو 30ہزار، شیرربانی کلینک چوہنگ کو35ہزار جبکہ فرینڈ فارمیسی سبزہ زارکو 25ہزارروپے جرمانہ کا حکم دیا ہے ۔