میاں بیوی کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے کیس میں ملوث 105ملزمان کے کیس کی سماعت 26 نومبرتک ملتوی

میاں بیوی کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے کیس میں ملوث 105ملزمان کے کیس کی سماعت 26 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کوٹ رادھا کیشن میں بھٹہ خشت میں میاں بیوی کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے کیس میں ملوث 105ملزمان کے کیس کی سماعت 26 نومبرتک ملتوی کردی۔ عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو وکلا نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ میں کیس کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر کررکھی ہے لیکن ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا اس پر عدالت نے سماعت 26نومبر تک ملتوی کردی۔عدالت میں کوٹ رادھا کیشن پولیس نے چالان پیش کررکھا ہے۔