قتل کے مجرم کو سزائے موت، 2کو عمر قید،چار شک کا فائدہ لیتے ہوئے بری

قتل کے مجرم کو سزائے موت، 2کو عمر قید،چار شک کا فائدہ لیتے ہوئے بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مبشر ندیم انصاری نے 3افراد بشیراحمد اعوان، غلام عباس اور مبشرکے قتل میں ملوث مجرم اشفاق سہیل کو سزائے موت 2 مجرموں شفیق اور بشیرکو عمر قید جبکہ 4 ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج مبشر ندیم انصاری کی عدالت میں تھانہ ہیئر پولیس نے سات ملزمان اشفاق سہیل، مبشر، شفیق، الیاس احمد، علی رفیق، مقصود اور محمد آصف کے خلاف چالان پیش کیا تھا ملزمان پر تین افراد بشیراحمد اعوان، غلام عباس اور مبشر کو قتل کرنے کا الزام تھا ملزمان نے معمولی تنازعہ پر فائرنگ کرکے 2014ء میں مقتولین کوقتل کیا تھا ،عدالت میں چالان اور گواہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر امجد علی نے پیش کئے تھے ،عدالت نے چالان کے بعد باقاعدگی سے سماعت کی اور ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر ملزم اشفاق سہیل کو سزائے موت جبکہ بشیر اور شفیق کو عمرقید کی سزا سنا دی ۔عدالت نے اس کیس میں دیگر 4ملزمان الیاس احمد، علی رفیق مقصود اور آصف کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔