اورنج ٹرین کی زد میں آنے والے کچی آبادیوں کے مکینوں کا احتجاج

اورنج ٹرین کی زد میں آنے والے کچی آبادیوں کے مکینوں کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( سٹی رپورٹر) اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف گڑھی شاہو کے گرد و پیش کے علاقوں پیراشوٹ کالونی ،ہوپ روڈ اور بوگی روڈ کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے کچی آبادیوں کو گرائے جانے کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جن سے خطاب کرتے ہوئے پی پی147سے نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ ڈیڑھ دو مرلے کے گھروں میں رہنے والے کچی آبادی کے مکینوں سے چھت چھیننا کہاں کا انصاف ہے ان لوگوں کے پاس دو وقت کا کھانا بھی میسر نہیں اور نواز لیگ ماڈرن ازم کے نام پر بڑے منصوبوں سے کمیشن کھانے کیلئے ایسے منصوبے لا رہی ہے جس پر عوام سراپا احتجاج ہیں شعیب صدیقی نے کہا کہ ان علاقوں میں سابقہ دور حکومت میں عبدالعلیم خان نے ان غریب افراد کو مالکانہ حقوق دیے تھے جن سے نواز لیگ ووٹ نہ ملنے کا بدلہ لے رہی ہے کچی آبادیز فیڈریشن کے صدر ظفر اقبال جتالہ نے بھی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اورنج لائن کا روٹ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ،مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے حافظ عامر مغل ،معظم علی قادری ،عمران ورک اور محمد اعجاز نے کہا کہ کچی آبادیاں گرانے کی بجائے موجود خالی جگہ پر اس اورنج لائن کو سو سے ڈیڑھ سو فٹ منتقل کیا جا سکتا ہے انہوں نے انتبا ہ کیا کہ اگر مطالبہ نہ مانا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جائیگا ۔