راحیل شریف کی جانب سے حجاز مقدس کے تحفظ کا بیان خوش آئند ہے،عبدالغفار روپڑی

راحیل شریف کی جانب سے حجاز مقدس کے تحفظ کا بیان خوش آئند ہے،عبدالغفار روپڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگارخصوصی) جنرل راحیل شریف کی جانب سے حجا زمقدس کے تحفظ کا بیان خوش آئند ہے پاک سعودیہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفا رروپڑی نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔ ایمانی غیرت کا تقاضا یہی ہے کہ حجاز مقدس اور حرمین شریفین کی طرف اٹھنے والی ہر آواز کو دبا دیا جائے اور ارض پاک کی طرف بڑھے والے ہر ہاتھ کو تن سے جدا کر دینا ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے۔
نہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا محسن ملک ہے اور مصیبت و پریشانی کے ہر موقع پر سعودی عرب نے پاکستان کا اعلانیہ ساتھ دیا ہے۔ مظفر آباد کا زلزلہ ہو یا جنوبی پنجاب میں سیلاب، کشمیر کا معاملہ ہو یا پاکستان کے خلاف کوئی اور بیرونی یلغار، سعودی عرب نے ہمیشہ اعلانیہ طور پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستانی عوام کے دل سعودی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ارضِ پاک کے ساتھ پاکستانی عوام کا تعلق روحانی ہے اور بحیثیت مسلمان ہر پاکستانی کے لیے حجاز مقدس انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔