حکومت اڑھائی سالوں میں ایک بھی مسئلہ حل نہ کر سکی،جمیل ملک

حکومت اڑھائی سالوں میں ایک بھی مسئلہ حل نہ کر سکی،جمیل ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ رائے ونڈ حکومت اڑھائی سالوں میں عوام کا ایک بھی مسئلہ حل نہیں کرسکی جو مسلم لیگ(ن) کی ناکامیوں میں ایک اور اضافہ ہے،ملک میں اگر حقیقی جمہوریت موجود ہوتی تو عوام آج اتنے خوار نہ ہوتے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر کام کرنیوالی موجودہ حکومت نے متوسط اور غریب طبقات کی زندگی اجیرن کردی ہے۔
، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ اور قیمتوں میں ہوشربا اضافہ حکومت کے عظیم کارنامے ہیں،لوگ روٹی کھائیں یا بجلی اور گیس کے بل دیں،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستانی عوام سے زیادہ آئی ایم ایف کے مفادات عزیز ہیں،ملک میں آج ہر چیز برائے فروخت ہوچکی ہے،جہاں انصاف بک رہا ہو وہاں اللہ ہی حافظ ہوسکتا ہے،وزرا ء اور اراکین پارلیمنٹ سیاسی ڈاکوؤں کا ایسا گروہ ہے جو قومی وسائل کو گھن کی طرح چاٹ رہا ہے، عام آدمی صحت اور تعلیم جیسے بنیادی حقوق سے محروم ہے، ہر طرف بے روزگاری نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں،اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اور خواتین ڈگریاں اٹھائے نوکری کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں،پنجاب پبلک سروس کمیشن حکمرانوں کی لونڈی بن چکا ہے۔