حکمران ڈینگیں مارنے کی بجائے عوام کو ریلیف دیں،اشرف بھٹی

حکمران ڈینگیں مارنے کی بجائے عوام کو ریلیف دیں،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نااہل حکمران ڈینگیں مارنابنداور عوام کوڈیلیورکریں بیچارے عوام کومسائل ومصائب اور پریشانی کے گہرے کنویں سے نکالنا ہوگاحکمرانوں نے 12 اکتوبر سے کوئی سبق نہیں سیکھاکیونکہ ان کے طرزسیاست میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اگرحکمرانوں کی آمرانہ روش درست نہ ہوئی توان کی سیاست میں دوسرا12اکتوبر کسی وقت بھی آسکتا ہے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں جعلی جیت پر حکمران جماعت کاجشن عوامی شعور کامذاق اڑانے والی بات ہے۔
وہ فردوس پارک میں ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پنجاب میں سینکڑوں کی تعدادمیں آزادامیدواروں کی کامیابی عوام کاجھرلوبرانڈحکمرانو ں اوران کے متنازعہ منصوبوں پرعدم اعتماد ہے ۔ حکمرانوں نے خودکوغیرضروری معاملات میں الجھالیاجبکہ عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جوکام فوری طورپرکرنے کی ضرورت ہے وہ جان بوجھ کرنہیں کئے جارہے۔ عوام کی ضروریات اورترجیحات اور حکمرانوں کے اقدامات میں کوئی مطابقت نہیں ہے۔