حکومت نے نوٹ چھاپنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،میاں کامران سیف

حکومت نے نوٹ چھاپنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،میاں کامران سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ق )لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے حکومت کی جانب سے 4ماہ کے دوران376ارب مالیت کے نوٹوں کی چھپائی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے نوٹ چھاپنے کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔
جس کے باعث زیر گردش نوٹوں کی تعداد ملکی تاریخ میں پہلی بار31کھرب2ارب14کروڑ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی بھرمار نے مہنگائی کی نئی لہر پیدا کردی ہے۔میاں کامران سیف نے کہا کہ حکومتی ضروریات کیلئے نوٹوں کی چھپائی سے افراط زر اور مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا، نوٹ پر نوٹ چھاپنے کی پالیسی سے حکومت کی گاڑی تو جیسے تیسے کرکے آگے بڑھ رہی ہے مگرغریب کا چولہا ٹھنڈا ہورہا ہے جس کے پاس جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنے کیلئے بھی وسائل کم پڑتے جارہے ہیں اندھا دھند نوٹ چھاپنے کی پالیسی کے منفی اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ۔