شالامار سے اورنج ٹرین کو زیر زمین گزارا جائے،تاجروں کا مطالبہ

شالامار سے اورنج ٹرین کو زیر زمین گزارا جائے،تاجروں کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تاجروں نے میٹرو اورینج ٹرین کو شالا مار چوک سے زیر زمین گزانے کا مطالبہ کر دیا ، انجمن تاجران جی ٹی روڈ کے صدر حاجی شیخ محمد رفیق اور انجمن تاجران شالا مار لنک روڈ کے صدر منظور حسین کی زیر قیادت تاجروں نے احتجاج کیا اس موقع پر حاجی شیخ محمد رفیق نے کہا کہ پل سے شالامار باغ بھی متاثر ہو گا اس کے علاوہ چوک میں پہلے ہی رش رہتا ہے اگر پل بن گیا تو چوک میں 24 گھنٹے ٹریفک جام رہے گی اس کے علاوہ میٹرو ٹرین کیلئے قیام پاکستان سے قبل بننے والے سے گورنمنٹ ہائی سکول باغبانپورہ کو بھی مسمار کرنے کا پروگرام ہے جس سے ہزاروں بچوں کا مستقبل بھی تاریک ہونے کا خدشہ ہے اس موقع تاجروں اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تاریخی ورثہ شالامار باغ کا حسن اور تاریخی سکول گورنمنٹ ہائی سکول باغبانپورہ کو بچانے کیلئے میٹرو اورینج ٹرین کو شالا مار چوک سے زیر زمین گزارا جائے ۔ اس موقع پر انجمن تاجران جی ٹی روڈ کے چیئرمین حاجی محمد اقبال جیلانی، وائس چیئرمین حاجی محمد طارق، جنرل سیکرٹری حاجی محمد اشرف اور انجمن تاجران جی ٹی روڈ کے سیکرٹری جنرل حاجی محمد اقبال بھی موجود تھے۔