مہاجرین کے بحران کے حل کیلئے جی ٹونٹی کو آگے بڑھنا چاہیے،یورپی یونین

مہاجرین کے بحران کے حل کیلئے جی ٹونٹی کو آگے بڑھنا چاہیے،یورپی یونین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز(اے پی پی) یورپی یونین مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے دنیا کی 20 طاقتور ترین معیشتوں سے مدد کی خواہاں ہے۔ یورپی یونین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹْسک اور یورپیئن کمیشن کے سربراہ ڑاں کلود ینکر کی جانب سے دیگر یورپی رہنماؤں کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ شام اور دیگر مقامات پر تنازعات کے باعث پیدا ہونے والے مہاجرین کے بحران کو حل کرنے کے لیے جی ٹونٹی کو آگے بڑھنا چاہیے اور مہاجرین کے تحفظ کے لیے مل کر کوشش کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ جی ٹونٹی کا اجلاس رواں ماہ ترکی میں ہو رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -