شام، داعش کے زیر قبضہ علاقے میں روسی بمباری: 23شہری ہلاک

شام، داعش کے زیر قبضہ علاقے میں روسی بمباری: 23شہری ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیروت(آن لائن)شام میں داعش کے زیر قبضہ علاقے پر روسی طیاروں کی بمباری میں 23شہری ہلاک ہوگئے جبکہ شامی فورسز نے حلب ہائی وے کا مکمل کنڑول حاصل کر لیا ہے۔شامی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ فضائی حملے حمص کے علاقے القریتین میں کیے گئے جس میں 3بچے اور ایک خاتون بھی ہلاک ہوئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بمباری میں یقینی طور پر داعش کے جنگجوبھی مارے گئے لیکن اس بارے میں حتمی تعدا د معلوم نہیں ہوسکی۔دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے شامی تنازع کے سیاسی حل کیلیے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -