مہنگے داموں کھاد کی فروخت کے سکینڈل میں مبینہ ملوث ڈیلروں کے خلاف نیب کو خلاف قانون کارروائی نہ کرنے کا حکم

مہنگے داموں کھاد کی فروخت کے سکینڈل میں مبینہ ملوث ڈیلروں کے خلاف نیب کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے مہنگے داموں کھاد کی فروخت کے سکینڈل میں مبینہ ملوث ڈیلروں کے خلاف نیب کو خلاف قانون کارروائی سے روکتے ہوئے یکم دسمبر تک تحریری جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے یہ عبوری حکم امتناعی سخاوت علی بھٹی سمیت متعدد کھاد ڈیلروں کی درخواستوں پر جاری کیا ، درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ نیب مہنگے داموں کھاد کی فروخت کے سکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں نیشنل فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے بعض افسروں کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ ڈیلروں کے خلاف خلاف قانون کوئی کارروائی نہ کی جائے۔

مزید :

علاقائی -