وکلاء کے لئے فوجداری قوانین میں اصلاحات کے موضوع پر لیکچر کا اہتمام

وکلاء کے لئے فوجداری قوانین میں اصلاحات کے موضوع پر لیکچر کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن میں وکلاء کے لئے فوجداری قوانین میں جدید اصلاحات کے موضوع پر لیکچر کا اہتمام کیا گیا، پرنسپل پاکستان لاء کالج تسنیم کوثر نے اپنے لیکچر میں کہا کہ معاشرے میں جرائم کے خلاف خوف ختم ہو چکا ہے ، معاشرہ بچانے کے لئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے کراچی شہداء ہال میں فوجداری قوانین میں جدید اصلاحات کے موضوع پر لیکچر میں سیکرٹری ہائیکورٹ بار بیرسٹراحمد قیوم، آمنہ اجمل ایڈووکیٹ، رابعہ واہلہ ایڈووکیٹ، اعظم بھٹی ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پرنسپل پاکستان لاء کالج تسنیم کوثر نے وکلاء کو موجودہ فوجداری قوانین کے پس منظر اور ان میں موجود خامیوں پر لیکچر دیا ، تسنیم کوثر نے کہا کہ معاشرے میں جرائم پیشہ افراد کو سزاکا ڈر نہیں رہا کیونکہ یہ افراد سمجھتے ہیں کہ وہ قانون کی پیچیدگیوں کا سہارا لے کر بچ جائیں گے، موجودہ حالات میں جرائم اور مجرموں کو فوجداری قوانین کے تحت اور ان سے ہٹ کر جدید زاویوں میں پرکھنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

علاقائی -