طالبہ سے بداخلاقی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج،ملزم فرار ہو گیا

طالبہ سے بداخلاقی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج،ملزم فرار ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے طالبہ سے بداخلاقی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی جس کے بعد ملزم کو ہائیکورٹ کے احاطے سے متعلقہ پولیس کی موجودگی میں فرارہوگیا۔جسٹس شاہدحمید ڈارنے کیس سماعت کی۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہدموجود ہیں جبکہ میڈیکل رپورٹ سے بھی ملزم کے مکروہ فعل کی تائید ہوتی ہے،ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نے عدالت سے استدعا ک ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جائے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم راشدکی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی،اس موقع پرتھانہ صفدرآباد کی پولیس ہائی کورٹ میں موجود تھی تاہم انہوں نے ملزم کی گرفتاری کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا جس کے نتیجہ میں وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

مزید :

علاقائی -