ایف بی آر نے شیخ سٹیل ملز کے ڈائریکٹرز کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں

ایف بی آر نے شیخ سٹیل ملز کے ڈائریکٹرز کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ایف بی آر نے شیخ سٹیل ملز کے ڈائریکٹرز کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔کمشنر محمد عمران کی ہدایت پر دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ ایف بی آر نے شیخ سٹیل ملز کے ڈائریکٹرز شیخ ثاقب مختار اور شیخ شاہد مختار کے عدالت سے ناقابل ضمانت گرفتاری کے احکامات لے کر کارروائی کی ہے ۔ شیخ سٹیل ملز کے ڈائریکٹرز پرسیلز ٹیکس میں تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کا فراڈ کرنے کا الزام ہے ۔ ٹیمیوں نے دونوں ڈائریکٹرز کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاہم ابھی تک کامیابی نہیں ہو سکی ہے ۔
گرفتاری

مزید :

صفحہ آخر -