عالمی سیمینار سے بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی‘ تاجر برادی

عالمی سیمینار سے بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی‘ تاجر برادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی)تاجر برادری نے بین ا لاقوامی سیمینارکے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کاروباری مواقع پر بین الاقوامی سیمینار سے بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی اور صوبے میں روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے۔لاہور چیمبرز کے عہدیداران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کاروبار کے مواقع پر عالمی سیمینار کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے۔حکومت اورسرمایہ کاروں کو باہمی اشتراک سے سیمینار کو نتیجہ خیز بنانا ضروری ہے ۔غیرملکی سرمایہ کاری آنے سے پاکستان کو نہ صرف جدید ٹیکنالوجی میسر ہو گی بلکہ غیر ملکی ماہرین کے اعلی تجربات سے استفادہ بھی کیا جا سکے گا۔تاجر برادری کاکہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے نجی شعبے کی مشاور ت سے قابل قبول پالیسی تشکیل دی جائیں۔لاہور چیمبرز کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات متعارف کروانے سے نہ صرف مقامی سرمایہ کاری مطمئن ہوں گے بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی ان کے سرمائے اور ان کے نفع کے تحفظ کے لئے اچھا پیغام دیا جا سکتا ہے۔نئے منصوبے شروع ہونے سے صوبہ بھر میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی انڈسٹری کوفروغ ملے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -