نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی اوکاڑہ میں روڈ سیفٹی ورکشاپ

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی اوکاڑہ میں روڈ سیفٹی ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور ( کرائم سیل)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے اوکاڑہ میں روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں ڈی سی او اوکاڑہ قیصر سلیم ،ڈ ی پی او فیصل رانا، پولیس افسران ، سول سوسائٹی ، طلباء وطالبات، اساتذہ ،، بیورکریٹ ، چیمبر آف کامرس،وکلاء ، ٹرانسپورٹروں کے نمائندوں اور بھاری تعدادمیں شہریوں کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔روڈ سیفٹی ورکشاپ سے خطاب کر تے ہوئے ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی نے کہاقانون کا نفاذ ، ٹریفک ایجوکیشن اور انجینئر نگ روڈ سیفٹی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں جبکہ قوانین کا نفاذ نہ ہونے اور روڈ یوزرز کے رویوں کی وجہ ٹریفک حادثات ہوتے ہیں ۔ ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی نے کہا کہ ہم ٹریفک حادثات پر قابو پا سکتے ہیں کیونکہ بہت سے ممالک نے 3Esپر عمل کر تے ہوئے اس کو یقینی بنایا ہے اور ہم بھی ان پر عمل کرتے ہوئے اس کو ہر صورت ممکن بنائیں گے۔
انہو ں نے کہا کہ دوران سفر سیٹ بیلٹ کے استعمال سے 60سے 70فیصد لوگ ٹریفک حادثات میں محفوظ رہتے ہیں۔ ڈی سی او اوکاڑہ قیصر سلیم ،ڈ ی پی او فیصل رانانے بھی اس مو قع پر خطاب کیا۔

مزید :

علاقائی -