فیکٹری ایریا،خرمی ڈکیت گینگ کاسرغنہ 3ساتھیوں سمیت گرفتار

فیکٹری ایریا،خرمی ڈکیت گینگ کاسرغنہ 3ساتھیوں سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم سیل)فیکٹری ایریا پولیس نے کماہاں روڈپر چھاپہ مار کر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خرم عرف خرمی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقدی 4لاکھ،20تولے سونا،2موٹر سائیکلز ،4پسٹلز اور 40گولیاں برآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی اسپیشل ریڈنگ پارٹی نے ماہرانہ منصوبہ بندی کرکے کماہاں روڈ پر چھاپہ مار کر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خرم عرف خرمی ڈکیت گینگ کے4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقدی 4لاکھ،20تولے سونا،2موٹر سائیکلز ،4پسٹلز اور 40 گولیاں برآمد کرلیں۔ملزمان میں خرم عرف خرمی،احمد شوکت، غلام عباس اور ابراہیم شامل ہیں ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان سے 19مقدمات ٹریس ہوئے۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے ۔ایس پی کینٹ امتیاز سرور نے خرم عرف خرمی ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا حماد اختر اور ان کی ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ۔

مزید :

علاقائی -