باغبانپورہ ،نامعلوم شخص کی نعش برآمد

باغبانپورہ ،نامعلوم شخص کی نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) باغبانپورہ سے 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دی۔پولیس کے مطابق مقامی افراد کو سڑک کنارے ایک 35سالہ شخص کی نعش پڑی ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔
پولیس کے مطابق موت کی وجہ ظاہری طور پر نشہ کی زیادتی معلوم ہوتی ہے۔ البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -