گجر پورہ،کم سن بچی کے قتل کاسراغ مل گیا،چچی کااعتراف جرم

گجر پورہ،کم سن بچی کے قتل کاسراغ مل گیا،چچی کااعتراف جرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)گجر پورہ میں 4سالہ بچی کے قتل کا سراغ مل گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دوران تفتیش بچی کی چچی نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گجر پورہ کے علاقہ میں چار سالہ بچی ارفع کو قتل کرکے نعش چھت پر پھینک دی گئی تھی۔تفتیش کے دوران پولیس نے محلے داروں اور اہل خانہ کے بیانات قلمبند کرکے متعدد افراد کو حراست میں لیا جبکہ دو افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا گیا۔پولیس نے 8 افراد کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کے لئے بھی فرانزک لیب سے رجوع کیا تھا تاہم اس دوران پولیس حراست میں بچی کی چچی فرح نے اعتراف جرم کرلیا۔ذرائع کے مطابق ملزمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر بچی کو قتل کرکے نعش چھت پر پھینک دی تھی۔پولیس کے مطابق گرفتارکئے جانے والے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -