لاکھوں کی ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ایک شہری زخمی

لاکھوں کی ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ایک شہری زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محرو م کر کے ایک شخص کو ڈکیتی مز احمت پر زخمی کر دیا ۔ ذرائع کے مطا بق ہربنس پورہ کے علاقہ میں مزاحمت کرنے پرنوجوان کو ڈاکوؤں نے گولی ماردی جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔معلوم ہواہے کہ ڈیرہ حکیماں والا ہربنس پورہ کا رہائشی 24سالہ ابرار اپنے بچوں کے ہمراہ کھانا لے کر گھر واپس آرہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے اسے روک کر نقدی موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو اس نے مزاحمت شروع کردی جس پر ڈاکوؤں نے اسے گولی مار دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ابرار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔ مصری شاہ کے علا قے سلطا ن پو رہ میں واقع اعجاز کے گھر سے چور6لاکھ رپے کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ، مصطفی آباد میں رشید کے گھر سے 2لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا چوری کر کے لے گئے جبکہ نو اب ٹا ؤ ن میں واقع فر ید کی دکان سے چار ڈاکو 50ہزار کی نقدی لوٹ کر لے گئے ۔ڈاکوکوٹ لکھپت میں شہز اد سے ایک لاکھ 30ہزارکی نقد ی،غا لب ما ر کیٹ میں محمد علی بٹ سے 35ہزاراور مو با ئل فو ن،سمن آباد میں ذیشان سے 70ہزار،سبزہ زار میں مختار سے 50ہزار،مناواں میں شاہد سے 40ہزارلوٹ کر فرارہو گئے اورملت پا رک میں عرفان کی فیملی سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی اور اپنی مو ٹرسائیکل وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ مصطفی آباد میں عمار،غازی آباد میں ملک علی،ڈیفنس اے میں زین،گرین ٹاؤن میں حق نواز،شمالی چھاؤنی میں کامران،جوہرٹاؤن میں اکرم،نواب ٹاؤن میں ارشاد،گلشن راوی میں عباس،راوی روڈ میں اشفاق،شاہدرہ ٹاؤن میں اکبراور اسلام پو رہ میں نوید کی مو ٹرسائیکلیں اور ڈیفنس اے میں عمیر کی گاڑی چوری کر لی گئی ۔

مزید :

علاقائی -