ماہ اکتوبر میں190 اشتہاری ،896 عدالتی مفرور گرفتار ،مال مسروقہ ناجائز اسلحہ و منشیات بر آمد

ماہ اکتوبر میں190 اشتہاری ،896 عدالتی مفرور گرفتار ،مال مسروقہ ناجائز اسلحہ و ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو(کرائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی رہنمائی اور خصوصی ہدایات پر لاہور پولیس نے رواں سال کے ماہِ اکتوبر کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے59گینگز کے143ممبران کو گرفتار کیا اوران کے خلاف مختلف نوعیت کے150مقدمات ٹریس ہوئے ان گینگزسے تقریباَ61لاکھ37 ہزار سے زائدکی برآمدگی ہوئی ہے۔اسی طرح اکتوبرمیں مجموعی طور پر190اشتہاری اور896عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے لاہور پولیس کے تمام افسران کو ہدایت کی تھی کہ وہ شہر میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، امن وامان کی فضا ء کو برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں جس پرلاہور کی تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر ماہِ اکتوبرکے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے59گینگز کا قلع قمع کرتے ہوئے143ممبران کو گرفتار کیاگیا جبکہ ان کیخلاف150مقدمات ٹریس ہوئے اور190 اشتہاری ملزمان جن میں Aکیٹیگری کے 33،Bکیٹیگری کے157اور896عدالتی مفروران جن میںAکیٹیگری کے31اور Bکیٹیگری کے865شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا۔اسی دورا ن ناجائزاسلحہ کے299مقدمات درج ہوئے جن میں299ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 2 کلاشنکوف،19رائفلیں،35بندوقیں،247ریوالورز وپسٹلز،1 کاربین،4 خنجر اور1977گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ منشیات کے430مقدمات درج ہوئے جن میں436ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے45کلو702گرام ہیروئن، 114 کلو 401گرام چرس،1 کلو 10 گرام افیون اور2605 شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔اسی طرح قماربازی کے78مقدمات درج ہوئے جن میں585ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی4لاکھ85 ہزار سے زائد رقم برآمد ہوئی، قحبہ خانے کے31مقدمات درج ہوئے جن میں130ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح ماہِ اکتوبر میں خصوصی مہم کے دوران ون ویلنگ،پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ، گداگری،پرائس کنٹرول اورمیرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر541ملزمان کے خلاف 488 مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے ۔

مزید :

علاقائی -