عمرہ زائرین کو مشکلات سے نکالنے میں میزاب گروپ کا کردار ستائش ہے: عرفان صدیقی

عمرہ زائرین کو مشکلات سے نکالنے میں میزاب گروپ کا کردار ستائش ہے: عرفان صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)میزاب گروپ کے زیر اہتمام عمرہ پالیسی 2016کے موضوع پر پی سی لاہور میں ہونے والے عمرہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم عرفان صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت حج کی طرح عمرہ کو بھی منظم کر رہی ہے عمرہ زائرین کو مشکلات سے نکالنے میں میزاب گروپ کا کردار قابل ستائش ہے میزاب گروپ کی طرف سے 54ہزار سے زائد افراد کو عمرہ کروانا واقعی اعزاز کی بات ہے میزاب گروپ حکومت کی مدد کرے مشاورت کا حصہ بنے تا کہ حج کی طرح عمرہ کرنے والوں کو بھی سہولت باہم پہنچائی جا سکے انہوں نے کہا پرائیویٹ حج کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے ہم چاہتے ہیں عمرہ آرگنائزر بھی اسی طرح رجسٹرڈ ہوں تاکہ عمرہ کرنے والوں سے دو نمبری کرنے والاگرفت میں آ سکے میزاب گروپ کے ڈائریکٹرامتیا ز الرحمن چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا میزاب گروپ نے عمرہ آسان بنا دیا ہے میزاب گروپ نے اہل پاکستان کو ائیرپورٹ سے ائیرپورٹ واپسی تک مضبوط نیٹ ورک قائم کر دیا ہے سعودیہ میں اردو بولنے والا سٹاف خدمت کے لیے موجود ہوتا ہے ہم نے آسان عمرہ کے ساتھ سستا عمرہ پیکج سہولت کے ساتھ دے دیا ہے ،ڈائریکٹر شاہد محمود انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا میزاب گروپ مکہ مدینہ میں ہوٹلز کا اپنا نیٹ ورک رکھنے والا ادارہ ہے اب ہم اپنے ٹریول ایجنٹ کو ایک چھت کے نیچے عمرہ ویزہ ،ائیرلائنز ٹکٹ اور مکہ مدینہ کی رہائش فراہم کرتے ہیں سعودی عمرہ کمپنی افواج کے رئیس احمد بن عبد اللہ طلحہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا خواتین کے ساتھ محرم ہونا ضروری ہے محرم کے بغیر عمرہ ویزہ لگوانے والے نوجوان سعودیہ میں خرگوش(غائب)ہو جاتے ہیں 2014-15میں 10لاکھ افراد نے پاکستان سے عمرہ کیا ہے اس سال کوٹہ مزید بڑھا دیں گے سعودیہ جانے والے سعودیہ جانے والے پاکستان کے سفیر ہوتے ہیں سعودی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اللہ کے مہمانوں کی خدمت ہمارے لیے اعزاز ہے،محمد بن ہشام نے خطاب کرتے ہوئے کہا میزاب گروپ کی کارکردگی قابل ستائش ہے ہم امتیاز الرحمن چودھری ،شاہد محمود انور جون خوب خدمت کر رہے ہیں ہم ہر موقع پر ان کے ساتھ ہیں خادم حرمین شریفین نے حرم مکہ اور مدینہ کی توسیع کر کے عمرہ زائرین کے لیے سہولتیں فراہم کر رہی ہیں پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے پاک سعودی عرب دوستی لازوال ہے الخدمت فاونڈیشن کے صدر عبد الشکور نے زلزلہ زدگان کے علاقوں دورہ کیا ہے بڑی کسم پُرسی کی کیفیت ہے الخدمت فاونڈیشن کے 2500رضا کار خدمت میں مصروف ہیں 75ہزار مکان تباہ ہوئے ہیں اہل پاکستان اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے میدان میں آئیں عمرہ سمینار سے چےئرمین ہوپ حاجی مقبول احمد ،ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک،جی ایم اپریشن میزاب گروپ یعقوب سیفی نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -