بونیر ،ضلع کونسل کے اراکین کا ڈپٹی کمشنر کی تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ

بونیر ،ضلع کونسل کے اراکین کا ڈپٹی کمشنر کی تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بونیر خائستہ رحمان کے نامناسب رویہ ،ضلعی حکومت کو ہر معاملے میں بائی پاس کرنے اور منتحب کونسلران کو کسی خاطر میں نہ لانے اور من مانے فیصلوں کے خلاف ضلعی حکومت کی جانب سے اسکے کسی بھی تقریب میں ضلع کونسل بونیر کے اراکین کو بائیکاٹ کرنے کے فیصلہ کی روشنی میں اراکین نے بائیکاٹ کے فیصلہ پر عمل درامد کرتے ہوئے ممبر ضلع کونسل حاجی صدیق اللہ نے ڈی سی بونیر کی جانب سے تباہ شدہ مکانات کے متاثرین کو چیکس دینے کے سلسلے میں تقریب سے بائیکاٹ کیا ۔اس موقع پر حاجی صدیق اللہ نے میڈیاسے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی بونیر کا رویہ منتحب عوامی نمائندوں کے ساتھ انتہائی نامناسب ہے ۔جبکہ ضلعی حکومت کو وہ کسی بھی معاملے میں خاطر میں نہیں لاتے ۔وہ ہر بات کو اپنی ہی پیمانے سے ناپتے ہیں ۔حالیہ زلزلہ میں انہوں نے منتحب کونسلران کو سائیڈ لائن کردیا ہے ،انہوں نے کہا کہ حالیہ زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی بحالی کے سلسلہ میں ڈی سی بونیر نے کونسلران کی بات کو اہمیت نہیں دی ۔اور یہی وجہ ہے کہ ڈی سی بونیر کی غلط حکمت عملی کیوجہ سے سینکڑوں خاندان جنکے گھر تباہ ہوچکے ہیں ،درج نہ کرکے متاثرین کو زندہ در گور کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن سے محروم رہ جانے والے متاثرین صدمہ سے دوچار ہیں ۔اور غلط حکمت عملی کا نتیجہ ہے کہ کوئی بھی متاثرہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرجاتا ہے ۔تو کوئی ذہنی توازن کھو بھیٹتا ہے ،انہوں نے کہا کہ دس روز گزرنے کے باوجود متاثرین کھلے اسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں ۔جبکہ ڈی سی بونیر کا کہنا ہے کہ مکانات خود مالکان نے گرائے ہیں ۔جو متاثرین کے ساتھ مذاق کے سوا کچھ نہیں ہے ۔حاجی صدیق اللہ نے کہا کہ کوئی بھی اس یحہ بستہ موسم میں اپنے گھر کو گرانے کا سوچ بھی نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ زلزلہ زدگان کو اکیلا نہیں چھو ڑینگے اور انکے حقو ق کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے اور ضلعی حکومت کو کمزور نہیں ہونے دینگے ۔