بونیر ،سماج دشمن عناصرکیخلاف کارروائی ،10 مجرمان سمیت 55 مشتبہ گرفتار

بونیر ،سماج دشمن عناصرکیخلاف کارروائی ،10 مجرمان سمیت 55 مشتبہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ بونیر پولیس نے گذشتہ دس دنوں کے دوران 55 مشتبہ گان اور دس مجرمان کو گرفتار کرلئے ۔ملزمان کے قبضہ سے 2 کلاشنکوف ،10 بندوق ،43 پستول اور 755 عدد کارتوس برامد کرلئے ،ٹریفک اہلکاروں نے کم عمر ڈرائیونگ اور دیگر خلاف ور زیوں پر 5500 چالان کرکے 11 لاکھ روپے جرمانے وصول کئے ۔ڈی پی او بونیر سید خالد ہمدانی کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بو نیر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کردیا ہے ۔ڈی پی او بونیر کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں دس خطر ناک مجرمان اشتہاری جس میں جوکہ قتل اقدام قتل چوری جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے گرفتا کرلئے ہیں ،جبکہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں 15 کلو گرام چرس ،481 گرام ہیرو ئین ،پانچ بوتل شراب برامد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کئے گئے ۔بونیر پولیس نے وی وی ایس سیموں کے ذریعے 2856 گاڑیاں چیک کرکے جس میں 10 گاڑیاں بہ اشتباہ مال مسروقہ زیر دفعات 550/523 ف قبضہ کی گئی ہے ۔پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او بونیر نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ۔