صوابی سے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

صوابی سے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی ( بیورورپورٹ ) تھانہ گدون پولیس نے موٹر کار میں 4کلو چرس برآمد کرکے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی 1 سمگلر گرفتار ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی جاوید اقبال خان کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک بلیک XLIموٹر کار نمبر LEC7033 میں چرس موجود ہے جس پر ڈی پی او صوابی نے ایس ایچ اوتھانہ گدون فضل سبحان خان کو مکمل ناکہ بندی کی ہدایت کی ۔ ناکہ بندی کے دورانASI ارشاد خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ دوران تلاشی موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 4کلو اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کرکے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ ملزم احمد عرف حماد ولد عبدالقیوم ساکن افغان مہاجر گندف کیمپ کو موقع پر گرفتار کر لیاجس کے خلاف منشیات ایکٹ ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے#