تورڈھیر میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،درجنوں سیل

تورڈھیر میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،درجنوں سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) سینئر ہیلتھ کیئر کمیشن صوابی کا تحصیل رزڑ میں عطائی ڈاکٹروں ،جعلی حکیموں وکلینکل لیبارٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک درجن کے قریب نان رجسٹرڈ کلینکس کے عطائیوں اور لیبارٹریز اونرزکو نوٹسز جاری کرکے سیل کردئیے گئے تفصیلات کے مطابق تحصیل رزڑ کے علاقوں سوڈھیر،یارحسین اور گردنواح میں گزشتہ روز ہیلتھ کیئر کمیشن صوابی اسداللہ خان نے میڈیا ٹیم کے ہمراہ سیکنڈ ٹائم میں رات گئے تک کریک ڈاؤن کیا جس کے نتیجہ میں زاہد میڈیکل سٹور سوڈھیر ،اسد ڈینٹل کلینک سوڈھیر، بہاولپور والے محمد اختر کی شان دواخانہ یارحسین، ہومیو ڈاکٹر نور محمد یارحسین کو ایلو پیتھک پریکٹس کرنے پر،نان رجسٹرڈ کلینک کے اَن کوالیفائیڈڈاکٹر امجدعلی یارحسین،بلال احمد میڈیکوز باباخیل چم یارحسین اور دیگر کو غیر قانونی میڈیکل پریکٹس کرنے،زائدالمعیاد ادویات اور لیبارٹری کیمیکل برآمد ہونے جبکہ نان کوالیفائیڈ سٹاف سے کلینکل لیبارٹریز چلانے پر شعبہ صحت سے وابستہ نیم حکیم خطرہ جان کے مانند جعلسازوں کے کاروباری مراکز سیل کرکے انہیں مذکورہ شعبہ سے فوری علیحدگی اختیار کرنے کے قانونی نوٹسز جاری کردئیے گئے بصورت دیگر انکے خلاف ایف آئی آرکٹوانے کی دھمکی بھی دیدی گئی واضح رہے کہ بیشتر کلینکس سے زائدالمعیاد ادویات ولیبارٹری کیمیکلز،’ناٹ فار سیل ‘کی سرکاری ادویات کی کھلے عام فروخت اور جانوروں کی ادویات بھی برآمدہوئیں۔