سندرفیکٹری حادثہ، بحریہ ٹاؤن کی ٹیم کا ریسکیو آپریشن میں کلیدی کردار

سندرفیکٹری حادثہ، بحریہ ٹاؤن کی ٹیم کا ریسکیو آپریشن میں کلیدی کردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں منہدم ہونے والی فیکٹری کا ملبہ ہٹانے کیلئے بحریہ ٹاؤن کی ٹیم کا ریسکیو آپریشن میں کلیدی کردار دوسرے روز بھی جاری ہے۔حادثے کے فوری بعد بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے فون کر کے اپنی ٹیموں کو جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کی تھی جس پر بحریہ ٹاؤن لاہور کے ایڈمنسٹریٹر برگیڈیئر (ر) اور مظہر شاہ اور چیف انجیئر ریاض نول ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تھے اور امدادی کاروایاں کردی تھیں ۔بحریہ ٹاؤن کی امدادی ٹیم کے 100 سے زائد افراد اور 25 سے زائد ہیوی گاڑیاں حادثے کے دوسرے روز بھی امدادی کاروائیوں میں مصروف رہیں جبکہ بحریہ ٹاؤن کی 4 ایمبولینسز بھی زخمیوں کو ہسپتال پہنچاتی رہیں۔بحریہ ٹاؤن کی ٹیم نے ہیوی مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹا کر ریسکیو اہلکاروں کو فیکٹری کے اندر رسائی مہیا کی جس سے لاشیں اور زخمیوں تک رسائی ممکن ہو پائی ہے۔سربراہ بحریہ ٹاؤن ریسکیو ٹیم ریاض نول کا کہنا ہے کہ چیئر مین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کی ہدایت کے مطابق ہم تمام افراد کو باہر نکال لینے تک نہ چین سے بیٹھیں گے نہ یہاں سے واپس جائیں گے ۔انہوں نے مذید بتا یا کہ ملک ریاض اس آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور اپ ڈیٹس لے رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -