عمران خان کی ملاقات کی خواہش ، چیف الیکشن کمشنر نے معذرت کر لی

عمران خان کی ملاقات کی خواہش ، چیف الیکشن کمشنر نے معذرت کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کے وفد سے ملاقات سے معذرت کر لی،ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن حکام سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں جس میں عمران خان این اے 122 میں بے ضابطگیاں اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے دوران ہونے والی دھاندلی کے ثبوت اور تحفظات سے الیکشن کمیشنر کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں ،ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان اور ان کے وفد کو ملاقات کیلئے وقت دینے سے انکار کر دیا ہے ،الیکشن کمیشن حکام نے جہانگیر سے رابطہ کر کے بتایا کہ الیکشن کمشنر سردار رضا خان آج مختلف اجلاسوں اور سماعتوں میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے عمران خان سے ملاقات نہیں کر سکتے ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا عمران خا ان این اے122 اور بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی او ربے ضابطگیوں بارے جو بھی تحفظات ہیں وہ تحریری طور پر الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں ،ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمشنر نے عمران خان کو پیغام بھجوایا ہے کہ وہ کسی اوردن ملاقات کیلئے وقت مقرر کر لیں جس تاہم تحریک انصاف کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا