شانگلہ میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا

شانگلہ میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ میں بارش وبرف باری کا سلسلہ تھم گیا، تاہم مسلسل تیز بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیاہے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں متاثرین شدید سردی کا شکار،مختلف بیماریوں کا خدشہ،دور دراز پہاڑی سلسلوں پر واقع ابادی کو شدید مشکلات، شانگلہ میں دو دن مسلسل بارشوں اور بالائی علاقوں میں برف باری سے ریلیف اپریشن بھی متاثر ،بالائی علاقوں میں متاثرین زلزلہ شدید مشکلات کا شکار،خیموں میں رہنے والے متاثرین زلزلہ سردی بڑھنے سے ٹھٹھرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ وگرد نواح میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے شروع ہونے والی بارش اور برف باری کا سلسلہ جمعرات کو ختم ہوگیا ،تاہم زلزلے سے متاثرہ والے پہاڑی چوٹیوں برف باری ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، مسلسل تیز بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیاہے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں متاثرین شدید سردی کا شکار،مختلف بیماریوں کا خدشہ،دور دراز پہاڑی سلسلوں پر واقع ابادی کو شدید مشکلات، ریلیف اپریشن بھی متاثر ،بالائی علاقوں میں متاثرین زلزلہ شدید مشکلات کا شکار،خیموں میں رہنے والے متاثرین زلزلہ سردی بڑھنے سے ٹھٹھرنے لگے،اکثر بچے بیمار الپوری ہسپتال منتقل،علاج معالجہ جاری،ریلیف اپریشن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ڈئزاسٹر منیجمنٹ افسر شانگلہ نے کہا کہ ائندہ روز موسم صاف ہوتے ہی دوبارہ دور دراز پہاڑی چوٹوں پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سرگرمیاں شروع کی جائے گی۔