بریکوٹ ، زلزلہ متاثرین کے چیکس سیاسی ورکروں میں تقسیم ہونیکا انکشاف

بریکوٹ ، زلزلہ متاثرین کے چیکس سیاسی ورکروں میں تقسیم ہونیکا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بریکوٹ(سہیل باچا سے)زلزلہ متاثرین کے چیکس مستحقین کے بجائے سیاسی ورکروں میں تقسیم ہونے لگے اندراج کر تے وقت سب ڈویژن بریکوٹ میں مختلف جگہوں میں دوران سروے صحیح سلامت گھر کو مکمل تباہ شد ہ گھر میں ڈیکلئیر کردیا گیا سب سے زیادہ بریکوٹ کے ویلج کونسل شرقی میں ایسے گھر لکھے گئے ہیں جو کہ رشتہ داری اور سیاسی ہمدردیوں پر اندراج کئے گئے ہیں اور گزشتہ روز دو دو لاکھ کے چیک بھی وصول کر چکے ہیں سب سے زیادہ چند بلدیاتی ممبران جن میں پاکستان تحریک انصاف ،مسلم لیگ ،اے این پی اور پیپلز پارٹی کے ممبران ملوث ہونے کیساتھ حلقہ پٹواری بھی شامل ہیں ،اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اسسٹنٹ کمشنر الطا ف احمد چاچڑ اور پاک فوج کے جوانوں نے باہمی ایمانداری سے اپنے کا م کو ٹھیک طریقے سے سر انجام دیامگر کچھ پٹواری صا حبان نے اپنے نوکریوں اور سیاسی ہمدردی کو حاصل کر نے کیلئے کا م کو خراب کرنے کی بھر پور کوشش کی آج بھی بریکوٹ میں زلزلہ متاثرین کے ایسے خاندان موجو د ہیں جن کو سرکاری اورسیاسی کوئی امداد نہیں ملاہے او ر ایسے سیاسی ورکر اور پارٹیوں کے مشران موجو دہے جو کہ ان دنوں مکمل سائڈ پر ہو چکے ہیں اسسٹنٹ کمشنر کو موصول ہونے والے شکایا ت پر سختی سے عمل در�آمد ہوچکا ہے مگر ابھی دیکھنا یہ ہے کہ قومی ادارہ نیب ،احتساب کمیشن اور پاک فوج کے اعلیٰ سطح کمانڈ ان چوروں اور بے رحم وبے حس سیاسی لیڈران کے خلاف کب ایکشن لیتی ہے اور اﷲتعالیٰ کا عذاب تو باقی ہے اس خبرکو رپورٹ کرتے وقت بہت سے مشکلات بھی سامنے ہے اﷲ تعالیٰ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں غریب عوام نے بڑے پیمانے پر شکایا ت کے انبا ر لگائے ہیں اور کہا ہے کہ محکمہ نیب اور احتساب کمیشن جلد از جلد ایکشن لیں اور کرپٹ سرکا ری پٹواریوں اور نام نہاد سیاسی لیڈران سے زلزلہ متاثرین کا حق واپس کرے تاکہ ہمارے قومی ادارے بھی اپنا حق ادا کر سکے۔۔