رستم میں زلزلہ متاثرین مال امداد کے منتظر

رستم میں زلزلہ متاثرین مال امداد کے منتظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رستم(نمائند ہ پاکستان) علاقہ سدھوم رستم کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ مالی امداد کیا جائے ، جس کا جتنا بھی نقصان ہو ا اسی کا ازالہ دیا جائے ۔ ان خیالات اظہار ویلج کونسل رستم 2کے نائب ناظم فرزند علی ، جنرل کونسلر اختر علی اور کسان کونسلر عالم زیب نے رستم میں متاثرین زلزلہ کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔ مقررین نے کہا کہ ہم نے اپنے علاقہ میں زلزلہ متاثرین کا جو لیسٹ تیار کیا ہے اس پر نظر ثانی کرکے اسی لیسٹ کے مطابق عریب عوام جو 26اکتوبر کے زلزلے میں جس کے مکانات متاثر ہوئے ہیں جس کے مطابق کئی گھروں کا چھت اور چار دیواری گر چکی ہے اور ابھی تک وہ عریبوں نے ان پر مرمت کا کام بھی شروع نہیں کیا ہے ۔ ان افراد کے ساتھ صوبائی اور مرکزی حکومت کی طرف سے مالی امدادکیا جائے تاکہ وہ اپنے گھروں میں چار دیواری کے زندگی بسر کر سکے ۔ مقررین نے کہا کہ عوام نے ہمیں اپنے خدمت کیلئے چنا ہے اور ہم کسی بھی میدان میں اپنے عریب عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے ہم ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہے ۔۔