متحدہ قومی موومنٹ نے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے واپس لینے کیلئے اسپیکر آفس میں درخواست جمع کروا دی

متحدہ قومی موومنٹ نے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے واپس لینے کیلئے اسپیکر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)نے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے واپس لینے کیلئے اسپیکر آفس میں درخواست جمع کروا دی۔ جمعرات کو متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی ساجد احمد اورشیخ صلاح الدین نے درخواست جمع کروائی ، ایم کیو ایم کے 22اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی واپسی کیلئے درخواست جمع کروائی گئی ہے، جبکہ آصف حسنین اور خالد مقبول صدیقی کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ان کی درخواست جمع نہیں کروائی گئی۔پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر ایم کیو ایم رہنماساجد احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام اراکین کے استعفے واپس لینے کے لئے آئے ہیں، کل ایم کیو ایم کے تمام اراکین قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے