پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کوبیحد فروغ حاصل ہوا ، چودھری شیر علی

پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کوبیحد فروغ حاصل ہوا ، چودھری شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)صوبائی معدنیات و کان کنی چوہدری شیر علی خان نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو توانائی ، انفراسٹرکچر ، زراعت ، معدنیات اور لائیو سٹاک سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین ماحول اور مراعات فراہم کر رہی ہے ۔ بیلاروس نے توانائی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بات آج ری پبلک آف بیلاروس کے وزیر صنعت وٹلے ووک (Vitaly Vovk) کی قیادت میں سرمایہ کاروں کے 4 رکنی وفد کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر کہی ۔ پاکستان میں بیلاروس کے ایمبیسڈر آندرے ارمولو وچ (Andrei Ermolovich) ، چیئر مین ایجوکیشن بورڈ پنجاب راجہ قمر السلام ،سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر ارشد محمود ، ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات راجہ خرم شہزاد ، سیکرٹری پنجمن لیاقت کھرل اور دیگراعلی افسران بھی اس مو قع پر موجود تھے ۔ ملاقات میں دو طرفہ معاشی و تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان نے بیلاروس کے وزیر صنعت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب میں مختلف شعبوں خصوصاً توانائی ،انفراسٹرکچر اور معدنیات میں منافع بخش سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی قیادت میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے جاری کوششوں اور انوسٹمنٹ فرینڈلی اقدامات سے صوبہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو بے حد فروغ حاصل ہوا ہے ۔ پاکستان خاص طور پر صوبہ پنجاب میں توانائی منصوبوں میں بیلاروس کا تکنیکی و فنی تعاون شاندار ہے ۔ بیلاروس کی معروف صنعتی و کاروباری کمپنیوں نے صوبہ پنجاب میں انرجی سمیت مختلف شعبوں میں کثیر سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ اس وقت پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول ساز گار ہے ۔
چوہدری شیر علی